مظفرآباد سے بہنے والے دریا نیلم اور دریا ئے جہلم میں پانی کی سطح کم ترین لیول تک پہنچ گئی

پیر 31 اکتوبر 2016 18:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریا ٬دریا نیلم اور دریا ئے جہلم میں پانی کی سطح کم ترینلیول تک پہنچ گئی چند دنوں میں نالہ لہی کا منظر پیش کرنے لگے گا مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کا سلسلہ گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہے حکومت یا انتظامیہ میں اس بارے میںکوئی لائحہ عمل تیار نہ کرسکے پانی بھارت کی جانب سے بند کیا جارہا ہے یا پھر قدرتی پانی کی سطح میں کمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سے بہنے والے دو دریا ٬ دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے پانی کے بہائو میں خطرناک خد تک کمی واقع ہوگئی ہے اور یہ خطرے کی علامت ہے مظفرآباد کی ہزاروں افراد پر مشتعمل آبادیاں ان دریائوں کے پانی سے گزر بسر کرتے ہیںجبکہ اگر پانی کی کمی واقع ہوگئی تو عوام پانی سے بلبلا کر مرنے لگی گی اب یہ معلوم نہیں کہ دریائے نیلم اور دریائے جہلم کا پانی بھارت کی جانب سے بند ہے یا پھر دریائوں کا پانی قدرتی طور پر سوکھ گیا ہے کیونکہ گزشتہ سال آزادکشمیر بھر سمیت دیگر علاقوں میں برفباری نہ ہونے کے باعث سردی بھی کم واقع ہوئی تھی جو چند روز میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے دریائوں میں پانی کے اضافہ کی آس بھی ٹوٹ گئی اب جب کہ سردیوں کے شروع ہونے سے قبل ہی دریائوں کے پانی میں کمی ایک سوالیہ نشان ہے حکومت پاکستان کو اس بارے میں نوٹس لینا چاہئے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :