ریاض ملک کا الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر ضلع میرپور کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے‘عظیم خان

منگل 1 نومبر 2016 18:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) کشمیر بلڈبنک اینڈ ویلفیئر سنٹر کے صدر محمد عظیم خان نے کیا ہے کہ محمد ریاض ملک کا الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر ضلع میرپور کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے۔ محمدریاض ملک ایک دیانتدار ٬ محنتی اور انتہائی درددل رکھنے والی شخصیت کا نام ہے وہ گزشتہ کئی سالوں سے خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں اور اس راستہ میں انہوںنے دن رات محنت کی ہے عظیم خان نے کہا کہ ریاض ملک کا فائونڈیشن کا صدر منتخب ہونا خود فائونڈیشن کیلئے باعث فخر ہے الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اب ہم امید کرتے ہیں کہ ضلع میرپور میں فائونڈیشن نئی قیادت کے زیر سایہ اپنی ادویات کو برقرار رکھتے ہوئے خدمت خلق کیلئے فعال کردار ادا کرئیگی ۔

(جاری ہے)

عظیم خان نے کہا کہ ہم ریاض ملک کو فائونڈیشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں کشمیر بلڈ بنک کے نائب صدر محمد منظور بٹ اور دیگر عہدیداروں نے بھی ریاض ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی اداروں میں ریاض ملک کو احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے اور ہم ان کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں الخدمت فائونڈیشن کو ایک مخلص ملنسار اور انتہائی قابل اعتماد قیادت حاصل ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :