مقبوضہ علاقے میں مسلسل ہڑتال کو 119 روز ہوگئے٬ حریت رہنمائوںکی نظربند جاری
ھارتی فوجیوں کا مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال ٬متعدد زخمی ہوگئے بھارت کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت مانگنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہا ہے٬محمد شریف سرتاج
جمعہ 4 نومبر 2016 17:42
(جاری ہے)
انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کا محاصرہ کر کے لوگوں کووہاں مسلسل 17 ویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔تاہم لو گ سرینگر٬ بڈگام٬ گاندربل٬ پلہالن٬ بارہمولہ ٬بانڈی پورہ٬ کپواڑہ٬ اسلام آباد٬ پلوامہ٬ شوپیاں٬ کولگام اور دیگر علاقوں میںسڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف زبردست نعرے بلند کئے اور پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔مظاہرین نے سرینگربار ہمولہ ہائی وے بند کردی ۔ بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنایا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی٬ میر واعظ عمر فاروق٬ شبیر احمد شاہ٬آغا سید حسن الموسوی الصفوی ٬ مسرت عالم بٹ ٬آسیہ اندرابی٬ بلال صدیقی٬ سید بشیر اندرابی ٬ ظفر اکبربٹ ٬ ہلال احمد وار اور دیگر حریت رہنمائوں کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھرو ں ٬ تھانوں اور جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھا ۔وادی کشمیرمیںبھارتی فورسز کی طرف سے شہریوں کے قتل اور دیگر مظالم کیخلاف 119ویں روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔بارہمولہ جیل میں نظربندوں نے جیل انتظامیہ کے مظالم کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔دریںاثناء مسلم دینی محاذ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ چھ ماہ قبل حریت رہنمائوں سید علی گیلانی ٬ میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے درمیان قائم ہونیوالے اتحاد کو مذید مستحکم اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سکولوں کی عمارتوں کی آتشزدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کیلئے ان واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ مسلم ایکشن کمیٹی جموںکے چیئرمین محمد شریف سرتاج نے جموں میں ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت مانگنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.