وفاقی و آزاد کشمیر کی حکومتیں نوجوانوں کوقومی ترقی کے دائرے میں شامل کرنے کیلئے وسیع اقدامات اٹھارہی ہیں٬چوہدری محمد سعید

پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے کم پڑھے لکھے نوجوان مرد وخواتین بھی مختلف شعبوں میںمہارت حاصل کرکے اپنا روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے٬ممبر آزاد کشمیر اسمبلی

جمعہ 4 نومبر 2016 17:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر چوہدری محمد سعید نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتیں نوجوانوں کوقومی ترقی کے دائرے میں شامل کرنے کے لئے وسیع اقدامات اٹھارہی ہیں۔پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے کم پڑھے لکھے نوجوان مرد وخواتین بھی مختلف شعبوں میںمہارت حاصل کرکے اپنا روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔

پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے جہاں پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی آئی گی وہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔فنی تربیت کے حامل افراد معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی تربیب میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے بلکہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق انہیں تربیت دی جائے تاکہ وہ ملک سے باہر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔

(جاری ہے)

آزاد جموں وکشمیر ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے آزادکشمیر میں مختلف شعبہ جات میںکرائے جانیوالے کورسز کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور ان کورسز میں مزید وسعت پیدا کر کے کورسز میں اضافہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف میرپور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فیزIII کے زیر تربیت طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہ ہنر مندی کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر چوہدری محمد صہیب سعید ٬نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل سید امجد علی ۔ڈی جی نعیم صدیقی ٬ڈائیریکٹر اپریشن AJK TEVTAشوکت علی خان ٬سنیئر انسٹرکٹر افتخار احمد اور عثما ن رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر نیوٹک کامران اعظم ٬محمد ندیم بٹ ٬AJK TEVTAکے ڈپٹی دائریکٹر محمد آفتاب خان ٬پرنسپل چوہدری عبدالرشید ٬ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد شبیر کے علاوہ محکمہ صنعت و تجارت کے افسران پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے سکل ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مقابلہ ہنرمندی میں مختلف شعبہ جات میں عملی مقابلہ جات کروائے گے جن میں کونٹیٹی سروئیر ٬فیشن ڈیزائنگ ٬گرافک ڈیزائنگ ٬پلمبر ٬الیکٹریشن اور سول سروئیر شامل ہیں ۔ان مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 25ہزار دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 20ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 15ہزار کے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی چوہدری محمد سعید نے کہا کہ یوتھ سکل کے کورسز سے جہاں نوجوان بے روزگاروں کو روزگار کی سہولیات میسر آئیں گی وہاں وہ ہنر مندی کے ذریعے دوسرے لوگوں کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوان مستقبل کا اثاثہ ہیں وہ ہنرمندی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور اپنے ہنر سے دوسروں کو مستفید کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صد ر چوہدری صہیب سعید نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز فنی تربیت حاصل کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی اور انھیں پرائیویٹ سیکٹر میں روز گار کے مواقع بھی فراہم کرنے کے لیے سہولیات دے گی انھوں نے کہا کہ فنی تعلیم میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد اور آزادجموں و کشمیر ووکیشنل ٹریننگ انسیٹیوٹ نوجوانوں کی استعبدادکار کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے کم پڑھے لکھے نوجواں جو اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انھیں ہنر مند ی کی تربیت دے کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :