آج کے ہنگامی دور میں ریسکیو 1122کے عملے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سراسر زیادتی ہے ‘ سہولیات کی عدم فراہمی پر محکمہ سے کارکردگی کی امید رکھا سراسر زیادتی ہے حکومت محکمہ کو تمام سہولیات فراہم کر کے ان پر لگے سوالیہ نشان کو ختم کرے

ْبھمبر کی سیاسی و سماجی شخصیات صوفی راجہ مسعود اسلم ٬ محمد عثمان و دیگر کا مشترکہ بیان

اتوار 6 نومبر 2016 21:30

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) آج کے ہنگامی دور میں حکومت کی جانب سے ریسکیو 1122کے عملے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سراسر زیادتی ہے ٬ سہولیات کی عدم فراہمی پر محکمہ سے کارکردگی کی امید رکھا سراسر زیادتی ہے حکومت محکمہ کو تمام سہولیات فراہم کر کے ان پر لگے سوالیہ نشان کو ختم کرے ٬ ان خیالات کا اظہار بھمبر کی سیاسی و سماجی شخصیات صوفی راجہ مسعود اسلم ٬ محمد عثمان ٬ و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کے ہنگامی دور میں جب روزانہ کسی نہ کسی حادثہ سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور حادثے کی صورت میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے حکومت نے آزاد کشمیر میں ریسکیو 1122کے نام سے ادارہ تو قائم کر رکھا ہے لیکن اس محکمہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپناتے ہوئے انہیں آج تک بنیادی سہولیات تک نہیں فراہم کی گئیں ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات کی صورت میں محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے لیکن دیکھا یہ ہے کہ کیا اس ادارہ کے پاس روز مرہ کے کام میں استعمال ہونے والی سہولیات بھی موجود ہیں کہ نہیں بھمبر میں ادارہ تو قائم ہے جس میں کام کرنے والے لوگ بھی اپنی ڈیو ٹیاں اچھے طریقہ سے انجام تو دیتے ہیں لیکن اس محکمہ کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ادارہ کو تمام سہولیات کی فراہمی کو بنایا جائے ۔