آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کرنے والے شدت پسند سمیت9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی- مجرمان دہشت گردی، عام شہریوں کے قتل، لیویز اہلکاروں کے قتل اور سیکیورٹی اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں-آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 15:34
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن میں وہ دہشت گرد بھی شامل ہیں جنہوں نے 2014 میں پشاور ایئرپورٹ پر اترنے والے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کی تھی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر دو مسافر زخمی ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی، عام شہریوں کے قتل، لیویز اہلکاروں کے قتل اور سیکیورٹی اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔
ان دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں ساجد ولد ابراہیم خان، جاوید خان ولد فقیر گل، فضل حق ولد شہداد، فضل الرحمان ولد فضل کریم، زاہد خان ولد کتاب شاہ، عمر سعید ولد حضرت سعید، رحمت ولد اسماعیل خان، بخت ولی ولد عمل خان اور نذیر احمد ولد اللہ داد شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.