کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ٬محمد یاسین ملک

پیر 7 نومبر 2016 17:49

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید گوہر نذیر کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ کشمیرمیڈیاسوس کے مطابق یاسین ملک نے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں کہاکہ شہید گوہر نذیر جیسے حریت پسندوں کی قربانیاں ہماری مظلوم قوم کا سرمایہ ٴ افتخار ہے اور ان کی قربانیاں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ شہید گوہر نذیر کو بھارتی فورسز نے گزشتہ سال سات نومبرکو اسوقت شہید کردیا تھا جب بھارتی وزیر اعظم کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ 2008ء میں پر امن جدوجہد کے بعد سے اب تک بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں سینکڑوںکشمیری نو جوانوں کو تہہ وتیغ اور ہزاروں زخمی کیاہیہ جبکہ سیکڑوں کشمیریوں کو عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہا کہ پُرامن تحریک آزادی کے دوران ہزاروں کشمیری طلباء اورنو جوانوں کو جیلوں میں نظربند کردیا گیا ہے ۔ شہید گوہر نذیر کی یاد میں ان کے آبائی علاقے زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی میں بھی ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔مجلس میں لبریشن فرنٹ کے مقامی نمائندوں نے شرکت کی اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔