بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت گرد آلود دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان

منگل 8 نومبر 2016 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اوربالائی علاقوں میں سرد ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت گرد آلود دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 05 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں سردجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت گرد آلود دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :