کشمیر کونسل کی دوسری سماہی کے 4ارب 7کروڑ روپے لاپتہ فنڈزغا ئب

منگل 8 نومبر 2016 20:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) کشمیر کونسل کی دوسری سماہی کے 4ارب 7کروڑ روپے لاپتہ فنڈز زمین کھا گئی یا آسمان مختلف علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں پر ہوائی اعلانات حکومت پاکستان کشمیر کونسل کے فنڈز بارے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے تفصیلات کے مطابق کشمیر کونسل آزادکشمیر کی دوسری سمائی قریب ہے جبکہ پہلی سماہی میں دو ارب 30کروڑ روپے ریلیز ہوئے جن کا تاحال پتہ نہ چل سکا کہ یہ فنڈز جو آزادکشمیر کے مختلف حلقہ جات میں تعمیراتی منصوبوں پر کام آنے تھے پتہ نہ چل سکا جبکہ چند دن بعد دوسری سماہی پر ریلیز ہونے والے دو ارب30کروڑ کی قسط بھی ملنے والی ہے مگر اس کو بھی بندربانڈ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں وفاق کی جانب سے تین ماہ بعد کشمیر کونسل کو 2ارب30کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کئے جاتے ہیں جو کشمیر کونسل کے 6ممبران پر برابری کی سطح پر تقسیم ہوتے ہیں اور وہ ممبران آزادکشمیر کے مختلف حلقہ جات میں ترقیاتی منصوبے کی تعمیرات کے لئے عوام کو دیتے ہیں مگر حکومت پاکستان نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی جانب سے حالیہ خالی ہونے والی ممبر کشمیر کونسل کی دو نشستوں کو پر کرنے کے بعد جو مسلم لیگ(ن) کے امیدوار منتخب ہونگے فنڈز ریلیز کرنے کا انتظار کررہیں ہیں ممبر کشمیر کونسل کے امیدواروں میں دو پیپلزپارٹی ایک مسلم کانفرنس کے امیدواروں زیر سرفہرست جبکہ (ن) لیگ کا ایک امیدوار ہے وفاق نے کشمیر کونسل کے فنڈز ریلیز کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہیں ہیں جس کا نقصان آزادکشمیر کی عوام کو ہو رہا ہے کشمیر کونسل میں جمع ہونے والے فنڈز آزادکشمیر کی ٹیکس کی رقم ہے وفاق کی طرف سے تاخیر سوالیہ نشان ہی ۔