گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی میں لوکل ایکٹا کا انتخاب مکمل

پروفیسر الیاس کیانی صدر ،پروفیسر راجہ ساجد محمود جنرل سیکرٹری اور پروفیسر امتیاز اکبرسیکرٹری فنانس منتخب

بدھ 9 نومبر 2016 18:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی میں لوکل ایکٹا کا انتخاب مکمل۔ پروفیسر الیاس کیانی صدر ،پروفیسر راجہ ساجد محمود جنرل سیکرٹری اور پروفیسر امتیاز اکبرسیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی میں لوکل ایکٹا کاانتخابات کے سلسلہ میں پروفیسر ذوالنورین افضل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں بلامقابلہ پروفیسرالیاس کیانی کو صدر، پروفیسر راجہ ساجد محمودکوجنرل سیکرٹری اور پروفیسر امتیاز اکبرکو سیکرٹری فنانس منتخب کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرایکٹا پروفیسر الیاس اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ساجد محمود نے کہاکہ وہ ساتھیوں کے اعتماد پرپورااتریں گے اور ٹیچرز کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

اجلاس سے سینئرپروفیسر راجہ جاوید اختر، چوہدری یاسین، راجہ افتخاراحمد، محبوب انجم، نیاز سبحانی، قاضی منیراحمد اور کامران احمد نے بھی خطاب کیا اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جملہ عہدیداران کو مبارک باد دی ، بھرپور اعتماد کااظہارکیا اور اس توقع کااظہار کیاکہ وہ ٹیچروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔