سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

پاکستان سیکرٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئی44کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری ،ْ آٹھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت کو ایک میگاواٹ سے 5 میگاواٹ تک بڑھانے کیلئے 2.2ملین کی لاگت سے منصوبے کی منظوری

جمعرات 10 نومبر 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس پلاننگ کمیشن میں منعقدہوا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میںاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جس میں پاکستان سیکرٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئی44کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔ اس منصوبے سے 8 ہزار نمازی مسجد میں نماز پڑھ سکیںگے۔ اجلاس میں پاکستان کو گرین بنانے کیلئے درخت لگانے کا 3.6 ملین کامنصوبہ ایکنک کو بھجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت کو ایک میگاواٹ سے 5 میگاواٹ تک بڑھانے کیلئے 2.2ملین کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دے دی۔ پاکستان میں بجلی کے میٹروں اور بلز کو بہتر کرنے کیلئے 2ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 45کروڑ 20لاکھ لاگت کامنصوبہ منظور کرلیاگیا۔ اجلاس میں فیصل آباد سے عبدالحکیم موٹروے تک 138کلومیٹر کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کیلئے 4.3 بلین کی لاگت کامنصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔