ہندو انتہا پسند تنظیمیں جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں، ویویندر سنگھ

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:17

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںوکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل اور ہندو انتہا تنظیموں کے کارکنوں کی طرف سے جموں خطے میں دلتوں کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیویندر سنگھ نے ضلع ڈوڈہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانا راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر ہندو انتہا پسندوں تنظیموںکی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادر ی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت اور کشمیریوں کو اس عمل میں شریک کرنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے ۔

متعلقہ عنوان :