ایک نئی تاریخرقم ، گوادر میں سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ
گوادر اقتصادی حب بننے جا رہا ہے: وزیراعظم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 14:22
گوادر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : گوادر میں سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ ہوگیا ہے -وزیراعظم نوازشریف نے تجارتی قافلے کو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں اس تقریب سے خطاب کررہا ہوں، انہوں نے کہا آج ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔سی پیک کا منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور سی پیک سے پاکستان تجارت کا مرکز بن جائے گا۔
اس خطے میں سی پیک بننے سے خوشحالی آئے گی۔ سی پیک خطے میں ترقی کا ذریعہ بنے گا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا گوادر اقتصادی حب بننے جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔ سی پیک خطے کے ممالک میں خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک سڑک ایک خطے کے وژن پر بنی۔(جاری ہے)
ایف ڈبلیو میں کام کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کاشغر سے گوادر پہلے تجارتی قافلے کی آمد تاریخی لمحہ ہے۔پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں ۔ سی پیک کے تاج میں اصل ہیرا گوادر ہے۔ حکومت نے سڑکوں کے منصوبوں پر45 ارب روپےخرچ کیے۔ سی پیک کے تحت بھی صنعتی زونز بنیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا پاکستان کو چین کی دوستی پرفخر ہے۔یہ راہداری منصوبہ علاقے میں امن اور سلامتی لائےگا۔ وزیراعظم نے کہا سی پیک کے تمام منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔کاشغر سے گوادر پہلے تجارتی قافلے کی آمد تاریخی لمحہ ہے۔ وفاق، فوج اور بلوچستان حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ آخر میں وزیراعظم نےپاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.