جشن میلاد مصطفی ؐ کوشایان شان طریقے سے منایاجائیگا ‘حضرت علامہ صاحبزادہ حمید الدین برکتی

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) جشن میلاد مصطفی ؐ کوشایان شان طریقے سے منایاجائیگا ،ْ گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ برکاتیہ میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے عظیم الشان اجلاس ہوا ،ْ اجلاس کی صدارت حضرت علامہ صاحبزادہ حمید الدین برکتی نے کی اجلاس میں عمائدین شہرعلماء کرام ،ْ عاشقان مصطفی ؐ اورشہریوں نے بھرپور شرکت کی ،ْ اجلاس میں پیرسید علی حیدرشاہ ،ْ خواجہ محمد امتیاز ،ْ امیردعوت اسلامی قاضی عبدالوحید ،ْ سید ظہیرحسین نقوی ،ْ سید اکرام اکبر بخاری ،ْ میاں محمدشفیق جھاگوی، مرکزی سیرت کمیٹی کی جنرل کونسل کے اراکین اور کے علاوہ مظفرآباد وگردونواح کی تنظیم ہاء اہل سنت کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ،ْ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کوشایان شان مذہبی جوش وجذبہ ،ْ عقیدت واحترام سے منانے کا عزم کیاگیا ،ْ مظفرآباد اوراس کے مضافات میں منعقد ہونیوالے جملہ پروگرامات کوحتمی شکل دیدی گئی ،ْ محافل ذکر و اذکار درود وسلام اوربالخصوص گھروں میں محافل میلاد کے انعقاد پرزوردیاگیا ،ْ بارہ ربیع الاول کومرکزی جلوس کومنفرد انداز سے ترتیب دینے کیلئے بھی مشاورت کی گئی ،ْ پروگرام کی موثر تشہیر اوراشتہارات کی تیاری کیلئے کمیٹیاں قائم کی گئیں ،ْ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ تمام پروگرامات کے انعقادکے سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کی پاسداری کی جائے گی اورانتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائیگا ،ْ اجلاس کے آخر میں قوم و ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،ْ حالیہ بھارتی جارحیت کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا ۔