تعلیمی پیکج کیخلاف احتجاج (آج) ہوگا‘ انٹر کالج پٹھیالی کے تحفظ کے لیے بڑی ریلی مظفرآباد پہنچے گی

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) تعلیمی پیکج کے خلاف احتجاج آج ہوگا، انٹر کالج پٹھیالی کے تحفظ کے لیے بڑی ریلی مظفرآباد پہنچے گی پی پی رہنما غلام مصطفی مغل کی قیادت میں احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تعلیمی پیکج کے خلاف آج آزاد کشمیر بھر میں احتجاج ہوگا اس سلسلے میں حلقہ 6کے علاقے پٹھیالی انٹر کالج کے تحفظ میں ہولیاں ، سنی کوٹ، پٹھیالی ، ہڑیالہ گوجراں سے ایک بڑی احتجاجی ریلی مظفرآبا دپہنچے گی،ہولیاں سے انے والی اس ریلی کی قیادت غلام مصطفی مغل پی پی رہنما کریں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :