راولاکوٹ ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کا وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے اعزاز میں استقبالیہ

پیر 14 نومبر 2016 18:42

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) راولاکوٹ ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن(پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن) کا وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب مقامی گیسٹ ہاوس میں منعقد کی گئی، اس استقبالیہ تقریب میں محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین سمیت، دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنے اعزاز میں منعقد استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین محکمہ صحت انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لیے حکومت اور محکمہ صحت مل جل کر کام کریں گے اور اپنے ہداف کو حاصل کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے ڈاکٹر نجیب نقی نے 16سال سے ملازمین محکمہ صحت کے پروموشن نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے تھا مگر بد قسمتی سے ایسا نہ سکا انہوں نے کہا لیڈی ہیلتھ ورکرز جو مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کو مستقل کیا جائے گا اور نارمل میزانیہ پر لایا جائے گا 365ملازمین محکمہ صحت جن کو ہیلتھ الاونس نہیںمل سکا ان کو بھی فوری طور پر ہیلتھ الاونس دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی اور محکمہ صحت کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقداما ت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹنٹ کی خالی نشستوں پر ترجیع بنیادوں پر محکمہ صحت کے ملازمین کو ترقیاب کیا جائے گا،ڈگری ہولڈرز کو ترجیع بنیادوں پر اور میرٹ پر ترقیاب کریں گے اور محکمہ صحت کے ملازمین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا اس سے قبل جب ڈاکٹر نجیب نقی راولاکوٹ پہنچے تو ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن (پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن)کے مرکزی عہدیداران ،ڈویژنل عہدیداران اور ضلعی عہدیداران نے بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے علاوہ سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر میجر جنرل خالد حسن ،ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر،سردار خالد محمود خان سر پرست اعلی ہیلتھ ایمپلائز آزاد کشمیر، صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن طارق جاوید، مرکزی صدر آل پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن چوہدری یوسف، ہیلتھ ایمپلائز آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری آصف جاوید ،ڈاکٹر واجد علی خان مرکزی صدر پی ایم اے آزاد کشمیر، ہیلتھ ایمپلائز یونٹی کے مرکزی چیئرمین سردار افضل شاہین،ضلعی صدر سردار خورشید خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید لطیف شاہ اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کسمپرسی کی حالت میں اپنی جانو ں کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ کہ ایک مخصوص مافیا محکمہ صحت کو لگاتار بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ سولہ سالوں سے ملازمین محکمہ صحت کے پروموشن نہیں ہو رہے ہیں اس دوران درجنوں ملازمین فوت ہو گئے سینکڑوں ملازمین ریٹائر ڈ ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں اس امید کے ساتھ بیٹھے ہیں کہ کب ہمارئے پروموشنز ہوں گے انہوں نے وزیر صحت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ سولہ سال سے جاری اس ناانصافی کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سروس سٹرکچر کا فوری نفاذ عمل میں لایا جائے اور رولز کا مراحلہ بھی مکمل کیا جائے رولز کے لیے قائم مقام کمیٹی فوری طور پر اپنے سفارشات پیش کرے تاکہ ملازمین کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ الائیڈ ہیلتھ انسٹیوٹ میں جو کورسز ہو رہے ہیں انہیں میرپور بورڈ میں رجسٹرڈ کروایا جائے اس کے علاوہ یونین سازی کا حق آزاد کشمیر کے تمام ملازمین کو حق حاصل ہے لیکن یہ حق چھینے کے مذموم کوشش کی گئی ہے لہذا فوری طور پر ایسے نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے، چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت تمام مطالبات کو یکسو کیا جائے تاکہ حکومت اور محکمہ صحت مل کر لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کر سکیں

متعلقہ عنوان :