تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور خواجہ لیاقت علی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن میرپور کا دورہ

میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صدر تنظیم میونسپل کارپوریشن مرزا عبدالبشیر نے استقبال کیا

پیر 14 نومبر 2016 18:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور خواجہ لیاقت علی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن میرپور کا دورہ ، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صدر تنظیم میونسپل کارپوریشن مرزا عبدالبشیر نے زبردست استقبال کیا اورملازمین میونسپل کارپوریشن کی کچیر تعداد جوش و جذبہ تالیوں سے استقبال کیا ۔

اجلاس میں صدارت مرزا عبدالبشیر نے کی ۔ مہمان خصوسی کے فرائض خواجہ لیاقت علی نے سرانجام دئیے اجلاس کے نظامت کے فرائض شاہد سلہریا نے ادا کیے ۔ اجلاس میں تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے سینئر نائب صدر ملک راشد محمود، نائب صدر حیدر کملاق ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ جاوید مشتاق، صدارتی مشیر خورشید احمد چودھری ، سیکرٹری مالیات غلام مرتضیٰ ، سابق صدر میونسپل کارپوریشن راجہ خادم حسین ، مرزا محمد آفاق ، جمیل احمد فاروق ، شیخ مختار احمد، راجہ مظہر ، عبداللہ ، چودھری محمد اشرف چوہان ، مرزا امجد اقبال ، آصف رضا چودھری ، آصف بٹ، قاضی عبدالرحمن ، چودھری محمد رضوان ، محمدحنیف اوورسیر، چوہدری صابر چیچی ، چودھری محمد عارف، عدیل احمد، ناصر محمود، محمد شفیق، خالد محمود راجہ ، ملک معروف ، چودھری عنصر محمود، چودھری محسن علی ، چودھری ظہیر عباس اور کثیر تعداد میں ملازمین شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں راجہ خادم حسین نے اپنے خطاب میں تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تنظیم کو یقین دلاتے ہوں کہ ہم سب ایک ہیں ۔ اجلاس سے صدر فیڈریشن آف ایمپلائز یونین ، صدر میونسپل کارپوریشن میرپور نے تنظیم غیرجریدہ ملازمین کو اپنی طرف سے اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی طرف سے منتخب ہوانے والے ممبران کو مبارکباد دی اور تنظیم کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیںاور ہم امید کرتے ہیں کہ تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے عہدیداران اپنے فرائض پر پورا اتریں گے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کمپرومائز نہیںکرینگے ۔