لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور نیلم ویلی سیکٹر پربھارتی بربریت نے ویلی کی سیاسی قیادت کو یکجا کردیا،نیلم کے امن کی بحالی کے لئے سپیکر قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم شاہ غلام قادر کی قیادت میں مشترکہ جہد وجہد کا عزم

پیر 14 نومبر 2016 18:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور نیلم ویلی سیکٹر پر ہندوستانی بربریت نے نیلم ویلی کی جملہ سیاسی قیادت کو یکجا کردیا،سیاسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ نیلم کے امن کی بحالی کے لیئے مشترکہ جہد و جہد کرنے کیلئے حکمت عملی طے ،سپیکر قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم شاہ غلام قادر کی قیادت میں مشترکہ جہد وجہد کا عزم ،گزشتہ روز مظفرآباد اسمبلی کمیٹی روم میں نیلم ویلی کی جملہ سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر الحاج سردار گل خنداں ، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر مفتی منصور الرحمان، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول، جماعت اسلامی نیلم کے امیر ممتاز حسین پائر، پاکستان تحریک انصاف نیلم کے صدر راجہ الیاس خان ، نیلم بار کے صدر نواب خان مغل ، نیلم پریس کلب کے صدر حیات اعوان ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ارسل خان صدیقی، راجہ یوسف خان ، نواز اعوان،،ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر محمد اقبال مغل ،پی ٹی آئی نیلم کے سیکرٹری جنرل ملک نصیر اعوان ، علامہ صاحبزادہ وحید الدین برکتی،خواجہ بشیر احمدحلقہ صدر مسلم لیگ ن نیلم سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں نیلم ویلی سیکٹر پر ہندوستانی بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور نیلم ویلی کے اندر حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر جملہ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے نیلم ویلی کے اندر مستقل امن کی بحالی اور ہندوستانی بربریت سے عوام کو تحفظ دلانے کے لئے مختلف تجاویز سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو پیش کیں اور واضع کیا کہ نیلم ویلی میں پائیدار امن کی بحالی، اور علاقے کے اندر ہندوستانی بربریت سے تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لئے تمام تر سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی اور جہد وجہد کا اعادہ کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے نیلم ویلی کے وسیع تر مفاد میں یکجا ہونے کے عمل کو سراہا اور سیاسی جماعتوں ،بار اور پریس کی تجاویز کو حکومت آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے ساتھ اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا اس سلسلہ میں جلد اہم پیش رفت سامنے آئے گی ، نیلم ویلی کے عوامی و سیاسی حلقوں نے نیلم کی سیاسی قیادت کے علاقہ کے مفاد میں مشترکہ جہدو جہد اور نیلم کے امن کی بحالی کے لئے کاریگر کائوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :