حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کی بجائے ملک ،عوام اور قومی سلامتی کو ترجیح دیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی
سی پیک کی وجہ سے دہشت گرد وں نے بلوچستان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے، ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان
پیر 14 نومبر 2016 22:22
(جاری ہے)
بلوچستان کے ایک کروڑآبادی بنیادی انسانی ضروریا ت کو ترس رہے ہیں حکمران کرپشن وکمیشن میں مصروف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے چرچے عام ہیں مگر عوام روزگار، بجلی وگیس ، غربت ، مہنگائی ، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام کو ملک میں تبدیلی لانے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے باکردار باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اوردہشتگردی کے خاتمے کے زبانی دعوے کئے جارہے ہیں لیکن عملاًً دہشتگردی کا ناسور دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
بلوچستان میں ہر پندرہ دن کے اندار دہشت گردی کا بڑاواقعہ رونما ہوجاتاہے حکمران صرف مذمتی بیانات تک محدودہیں ۔ سی پیک منصوبے کی وجہ سے دہشت گرد وں نے بلوچستان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بھارت کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دہشتگردی کی کاروائیاں کروارہا ہے دوسری جانب ہمارے حکمران خالی خولی بیانات وبے عمل اعلانات پر گزارہ کر رہے ہیں اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان اس ملک کا مقدر ہے ،جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.