پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں برقرار رکھی ہیں ، صارفین کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے ‘ وزارت پٹرولیم تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر خصوصی توجہ دے، اسحاق ڈار
موسم سرما کے دوران گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، شاہد خاقان عباسی وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کا مشترکہ اجلاس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 19:32
(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء کے ممالک بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر صارفین کو تمام ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ وہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ آئل کی برآمد وک کم کر کے قومی خزانہ پر بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ وزیر خزانہ شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کی تعریف کی اور وزیر خزانہ کے ساتھ گیس سپلائی سسٹم پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران وزارت پٹرولیم گھریلو صارفین کے لئے گیس کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ وزارت پٹرولیم تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ …(رانا+و خ)مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.