بھارت کے فرقہ پرست حکمران جموںوکشمیر میں منصوبہ بند سازش کے تحت نسل کُشی کررہے ہیں‘ حریت کانفرنس
بھارتی حکومت اپنی بے لگام فوج اور زرخرید ایجنٹوں کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کا خون بہانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی
بدھ 16 نومبر 2016 12:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی بے لگام فوج اور زرخرید ایجنٹوں کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کا خون بہانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔
انہوں نے کہا کہ معصوموں کے جنازوں پر تشدّد متکبر اور حواس باختہ فوجیوں اور پولیس کا معمول بن گیا ہے۔ یہ لوگ طاقت کے نشے میں تمام اخلاقی اور انسانی قدروں کو پاؤں تلے روندھ کر اپنا گھناؤنا چہرہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد خطہ ارض ہے جہاں ماتم کرنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امن وامان کی دہائی دینے والے پوری وادی کو لہولہان ہوتے دیکھ کر بھی اندھوں کی طرح صرف اپنی چرب زبانی اور مکاری سے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور 3000مسلمانوں کے قاتل کے ساتھ بغلگیر ہونے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ لوگ ظلم وجبر اور درندگی کے خلاف اٹھنے والی آواز کو مذاق قرار دیتے ہیں، اپنے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگنے کے باوجود خود کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار قرار دیتے ہیں،14 سے 80سال تک کے لوگوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں بند کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ فہم وفراست سے عاری ،اپنی چاکری کے عوض ملنے والی نام نہاد حکومت کو بچانے کے لیے ان انسان نما بھیڑیوں پر نہتے اور محکوم عوام کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور مظلوموں کی آہ وبکا ان سفاکوں کے کانوں سے ٹکرا کر بھی کوئی اثر نہیںدکھا سکتی۔ انہوں نے کہا ایسے بزدلانہ اور احمقانہ حربوں سے ان کی نوکری کو دوام نہیں مل سکتا اور یہ لوگ اپنی ہی سرزمین میں منہ چھپانے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی
-
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رانا تنویر حسین
-
تنازع جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار ایازصادق
-
ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.