ارشد محمود غازی کو جموں و کشمیر کونسل کا ٹکٹ جاری کیا جائے ‘ سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مقصود حسین آسی کا مطالبہ

جمعہ 18 نومبر 2016 19:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مقصود حسین آسی نے کہا ہے کہ وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے فی الفور ارشد محمود غازی کو جموں وکشمیرکونسل کا ٹکٹ جاری کریں تاکہ میرپور کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے ارشدمحمود غازی میرپور کے سپوت ہیں غازی خاندان کی میرپور کے عوام کیلئے جو احسانات ہیں ان کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کر سکتے موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے قائدین نے ضمنی انتخاب میرپور کے موقع پر ارشد محمود غازی کو دستبردار کروانے کے نتیجہ میں ممبر کشمیر کونسل بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ماضی میں ہونے والے کشمیرکونسل کے انتخابات میں بھی ارشد محمود غازی کو نظر انداز کیا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ ارشد محمود غازی کی میرپور کے عوام کیلئے جو قربانیاں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے ارشد غازی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور جماعت کے فیصلے کو تسلیم کر کے اپنی قربانی پیش کی لیکن اس مرتبہ قطعی طور پر ایسا نہیں ہونے دیاجائیگا اس مرتبہ ارشد محمود غازی کو اگر ٹکٹ جاری نہ کیا گیا تو میرپور کے عوام آئندہ کا لائحہ خود طے کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرپور کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنے کیے گئے وعدے کو ایفاء کرنے کیلئے ارشد محمود غازی کو بطور ممبرکشمیر کونسل نامزد کریں