مظفر آباد ‘ مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی ائیرپورٹ نے مقدس اوراق کومحفوظ بنانے کی مہم شروع کر دی گئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء)مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد پروگرام کے مطابق مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی ائیرپورٹ نے مقدس اوراق کومحفوظ بنانے کی مہم شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میلاد چوک ائیرپورٹ النور ڈگری کالج اور کئی دوسرے مقامات پر مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے بکس نصب کیے ہیں ۔ترجمان نے عوام علاقہ سے اپیل کی ہیکہ وہ راستے سے ملنے والے مقدس اوراق کو برائے مہربانی اس بکس میں ڈالیں تاکہ مقدس اوراق کی بے حرمتی نہ ہو عوام اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں ۔