ربیع اول کا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے‘ اس ماہ مبارک کا احترام وتقدس اپنی جان سے بھی زیادہ کریں گے‘ اس مبارک مہینے میں نبی کریمؐ کی آمد ہوئی اور دنیا سے کفر کے اندھیرے بادل چھٹ گئے

ْجامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الا سلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الا سلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہاہے کہ ربیع اول کا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کا احترام وتقدس اپنی جان سے بھی زیادہ کریں گئے۔ اس مبارک مہینے میں نبی کریمؐ کی آمد ہوئی اور دنیا سے کفر کے اندھیرے بادل چھٹ گئے۔ دین اسلام محبت ، اخوت اور راواداری کا درس دیتا ہے ۔

بر صغیر میں اسلام اولیاء کرام کی کاوشوں سے پھیلا، دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخر ت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ نے ساری زندگی دین اور انسانیت کی خدمت میں گزاری ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں درجنوں مساجد اور دینی مدارس قائم کئے ۔

(جاری ہے)

غریب و نادار بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دے کر انکو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلوایا ۔

حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ کے وصال کے بعد آج بھی ہزاروں لوگ ان کے مزار پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒنے اپنی زندگی میں مجھے مدرسہ ہذا کا ناظم بنایا تھا ۔ آج الحمدالله مدرسہ ھذامیں 250سے زائد طلباء و طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے سینئر مدرس مولانا محمد بشیر نقشبندی کے زیر سر پرستی طالبات کو دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔ انکی انتھک محنت کی وجہ سے ہمارے مدرسہ ہذا کی طالبات سالانہ امتحانات جو تنظیم المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ہوتے ہیں جس میں طالبات نمایاں پوزیشن لیتی ہیں۔ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ کی جلائی ہوی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :