حریت رہنمائوں کی طرف سے پیلٹ گن کے متاثرین کی عیادت

پیر 21 نومبر 2016 19:31

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء جاوید احمد میر سرینگر کے ایک ہسپتال گئے اور حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پیلٹ گن کے وحشیانہ استعمال سے زخمی ہونے والے کشمیریوں کی عیادت کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر زخمیوںسے گفتگو کرتے ہوئے جاوید احمد میر نے حریت رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ پیلٹ گن کے متاثرین کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے کشمیری قوم کے بہتر سیاسی مستقبل کیلئے اپنی بینائی کا نذرانہ پیش کیا ان کو ہم محض کٹھ پتلی انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا سخت نوٹس لے اور انہیں رکوانے کیلئے اقدامات کریں۔حریت رہنماء یار محمد خان اور فیروز سرفرازاس موقع پر جاوید احمد می رکے ہمراہ تھے ۔انہوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔