بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر7سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری

مسافر بس پر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید، 8 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 23 نومبر 2016 10:09

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر7سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری

مطفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر۔2016ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر7سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شاہ کوٹ،جوڑا، بٹل، کریلہ سیکٹر، باغ بکگسر، تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھی منہ توڑ جوابی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج بھارتی مورچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ کنٹرول لائن پرفائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دوسری جانب نیلم میں مسافر بس پر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شہید افراد کی میتیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔