کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں، سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنیکی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کور اور سندھ رینجرز کے جوانوں سے خطاب آرمی چیف نے کراچی اوراندرون سندھ میں امن وامان کے قیام بارے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر
بدھ 23 نومبر 2016 20:56
(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی اوراندرون سندھ میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہاکہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،کراچی کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں۔انھوںنے کہا کہ سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنیکی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔انھوںنے کہاکہ امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی ۔آرمی چیف نے بین الاقومی سرحدوں پر نگرانی کو برقرار رکھنے پر تما م متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی کوبھی سراہا،اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انکا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.