ڈی ای او ہٹیاں بالا کا متعدد سکولوں کااچانک دورہ ‘غیرحاضری پر 2اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 24 نومبر 2016 18:35

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء)ڈی ای او ہٹیاں بالا راجہ طارق محمود کا متعدد سکولوں کااچانک دورہ غیرحاضری پر دواستاتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ہٹیاں بالا راجہ طارق محمود نے یونین کونسل سیناں دامن میں مختلف سکولو ں کا دورہ کیا پرائمری سکول بھروڑ میں غیرحاضر پائے گئے دو اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات اے ای او کوجاری کردیئے گئے جبکہ مڈل سکول بنی حافظ اور ہائی سکول بنی لنگڑیال کا بھی دور کیا اوربنی لنگڑیال کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ایک استاد کو طویل عرصہ بعد جائے تعیناتی پر حاضر کروا دیا عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے ڈی ای او مردانہ راجہ طارق محمود نے کہا کہ ٹھیکہ سسٹم قصہ پارینہ ہے اب جو سکول نہیں آسکتا وہ تنخواہ نہیں لے سکے گاٹھیکہ سسٹم کسی صورت نہیں چلنے دیں گئے اور غیرحاضری کا تصور بھی نہ کریں اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کا کام نونہالان چمن کی تربیت کرنا ہے وہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور فرائض منصبی کو سمجھیں اورسکولوں میں جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ معیار تعلیم کو بہتر کیا جاسکے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان،وزیرتعلیم بیرسٹر سیدافتخار گیلانی کی جانب سے ہدایت ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔