ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فاروق اکرم نے میرپور میں بغیررجسٹریشن ہاسٹل اور بیوٹی پارلرز پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی

جمعہ 25 نومبر 2016 19:00

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجہ فاروق اکرم نے ضلع میرپور میں بدوں رجسٹریشن ہاسٹل اور بیوٹی پارلرز پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق کوئی شخص اشخاص بدوں رجسٹریشن ہاسٹل ، بیوٹی پارلرزکا کاروبار نہیں کرسکے گا۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف زیر دفعہ 188پینل کوڈ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔