مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے،راجہ اعجاز خان کی بات چیت

اتوار 27 نومبر 2016 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنما و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور خان مرحوم کی برسی پندرہ دسمبر کو کٹھاڑ دلاور میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہبریگیڈئر(ر) راجہ دلاور خان مرحوم کی ملک و قوم کے لیے دی جانے والی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے درج کیا جائے گا۔ پاکستان سے مسلم لیگ ن کی قیادت اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء اور ممبران اسمبلی برسی کی تقریب میں شرکت کریں گئے۔ پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ڈڈیال کی تعمیر وترقی ہمارامشن ہے اس مشن سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گئے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کنٹرول لائن کے متاثرین کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :