ڈونلڈٹرمپ کاخط بھی نوازشریف کوپاناما کیس سے نہیں بچاسکتا۔عمران خان
وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرجھوٹ ثابت ہوگئی ہے،اسی ہرآرٹیکل 62لگتاہے،سپریم کورٹ میں کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے،اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے،قطری شہزادے کالیٹرسب سے بڑاجھوٹ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر2016ء) :نوازشریف بے قصورہوتے توایک اسمبلی سیشن میں ہی خودکوبے گناہ ثابت کروالیتے،وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرجھوٹ ثابت ہونے پرآرٹیکل 62لگ جاتاہے،کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے،اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے، قطری شہزادے کالیٹرسب سے بڑاجھوٹ ہے،ڈونلڈٹرمپ کاخط بھی نوازشریف کوپاناما لیکس سے نہیں بچاسکتا،قوم آئندہ منگل کاانتظارکرے۔
انہوں نے بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بے قصورہوتے توایک اسمبلی سیشن میں ہی خودکوبے گناہ ثابت کروالیتے۔یہاں جھوٹ جھوٹ کی داستان شروع ہوئی ہے۔ایک کے بعددوسراجھوٹ بولاجارہاہے۔سب سے بڑاجھوٹ قطری شہزادے کالیٹرآگیا۔(جاری ہے)
قطر سے آنے والے لیٹرکاہرپاکستانی نے مذاق اڑایا۔اسمبلی میں نوازشریف نے کہا کہ اسپیکرصاحب سارے ثبوت موجودہیں۔
لیکن کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مے فیئرپیسہ جدہ یاقطرکے ذریعے گیاتھا۔لیکن ان کے ڈاکیومنٹ سے ہی ثابت ہوگیا۔کہ نوازشریف کے پاس مے فیئرکامنی ٹریل موجودہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے کہوں گا کہ آپ نے جووعدے کیے پورے نہیں کیے۔الیکشن میں دھاندلی کی۔آپ اگرفراڈدستاویزی ثبوت بنانا چاہتے تھے تو نقل توسہی کرتے۔نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسالوں میں ساڑھے سات ارب روپے کی پراپرٹی پاکستانیوں نیدبئی میں خریدی۔اسحاق ڈارکی اربوں روپے کی پراپرٹی بیرون ملک ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان خود ٹیکس چوری میں لگاہواہے۔شریف برادران کے پاس اتناپیسہ کہاں سے آیا۔مریم نوازنے جتنی آمدنی ظاہرکی ہے اسکا ٹیکس کیوں نہیں دیاگیا۔حسن نواز1999ء میں سٹوڈنٹ تھا۔حسن نوازساڑھے چھ سوکروڑکے گھرمیں رہتے ہیں۔حسن نوازکے پاس اربوں روپیہ کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی والدہ کی اتنی بڑی رہائش ہے کہ نوازشریف کہتے والدہ کے گھررہتاہوں۔کرپٹ شخص کرپشن کاپیسہ اپنے نام پرنہیں رکھتابلکہ بچوں کے نام پرباہررکھاجاتاہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.