آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے،میر اکبر خان

تعمیروترقی کے لیے میگا پراجیکٹ شروع کیاجائیں گے،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:23

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) آزاد حکومت کے وزیرجنگلات ،آثار قدیمہ وفشریز سردار میراکبر خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رخان نے اپنی حکومت کی جوتین ترجیحات مقرر کی تھیں ان کے مطابق تعمیروترقی کے لیے میگا پراجیکٹ شروع کیاجائیں گے ۔

جن سے یہاں کے رہنے والے لوگوں کو زندگی کی جدید سہولیات مہیا ہوں گی خشک سالی کے باعث جنگلات کے رقبہ پر اگ لگ رہی ہے تحفظ جنگلات کیمٹیاں اور عوام علاقہ محکمہ جنگلات کے اہلکار ان کے ساتھ مل کر جنگلات کو آگ لگنے سے بچائیں۔جنگلات ہماری قومی دولت ہیں ان کی حفاطت کرنا بھی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیرجنگلات سردار میراکبر خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میںشفافیت کویقینی بنایا جائے گا دہی علاقوں کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیںگے ۔ریاست کے اندر دور افتادہ علاقوں کو تعمیروترقی ،سٹرکوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی جائے گی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دوردراز علاقوں کی تعمیر وترقی کے لیے اور عوا م کوسہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کابینہ کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں ۔

جس پر عمل درآمد کیاجائے گا انہوں نے مزید کہاکہ تعمیر وترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس کے علاوہ ہماری حکومت نے نئے منصوبوں مرتب کررہی ہے ۔جوجلد منظوری کے بعد ان پر عملی طور پر کام کا آغاز کرنے گے ۔جن سے لوگوں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی