محکمہ سروسزکی ملازم کش پا لیسوں ملازمین اور حکومت کو ٹکرانے کی سازش کیخلاف آزاد کشمیر کی ملازمین تنظیموںنے ایکاکرلیا

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ،ْ تنظیم غیرجریدہ اورایپکا آزادکشمیرکا مل کر جدوجہد کرنے کااعلان

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)محکمہ سروسزکی ملازم کش پا لیسوں ملازمین اور حکومت کو ٹکرانے کی سازش کے خلاف آزاد کشمیر کی ملازمین تنظیموںنے ایکاکرلیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ،ْ تنظیم غیرجریدہ اورایپکا آزادکشمیرنے ملکر جدوجہد کرنے کااعلان کردیا ،ْ سیکرٹری سروسز کی جانب سے ملازمین تنظیموں کے خلاف حقائق کے مغائر ارسال کرنے والی سمری پر 08 دسمبر دن 10 بجے آئی بلاک اولڈ سیکرٹریٹ میں تینوں تنظیموں کے عہدیداران کا اجلاس طلب کرلیا ،ْ سیکرٹری سروسز کے خلاف تین توہین عدالت کے مقدمات بھی دائر کرنے کے لئے وکلاء سے مشاورت مکمل ،ْ یادرہے کہ بغیر پڑھے سمریوں پردستخط کرنے والے سیکرٹری سروسز کو اس کے جانشینوں نے پہلے سے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کروائے ہوئے ہیں ،ْ راجہ لطیف حسرت اور سربلند تبسم کے معاملات میں باقاعدہ توعین عدالت کے نوٹس عدالت العالیہ سے جاری ہوچکے ہیں ،ْ محمد شریف اعوان صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ،ْ مرکزی صدر غیرجریدہ توفیق کیانی ،ْ مرکزی صدرایپکا سید صدیق حسین شاہ اورسیکرٹری جنرل غیرجریدہ خواجہ عبدالوحید نے اپنے عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ میٹنگ میں اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ سروسز تباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے سیکرٹری سروسز کو تحریری و زبانی بارہاء استدعا کی کہ بعض آفیسران آپ سے غلط سمریوں پر دستخط کرواکر ملازمین اورحکومت کو ٹکراناچاہتے ہیں آپ نوٹس لیں لیکن وہ بے بس نظر آتے ہیں ،ْ محکمہ سروسز اورمالیات کی سازشوں کامقدس ملازمین کوچیف سیکرٹری آزادکشمیر اورحکومت آزادکشمیر کے خلاف سڑکوں پرلاناہے اوریہ سازش گزشتہ دنوں بے نقاب ہوچکی ہے اس لئے ملازمین تنظیموں نے سرجوڑ لئے اورمعاملہ وزیراعظم آزادکشمیر اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر کے نوٹس میں لانے کافیصلہ کیا ہے چیف سیکرٹری فوری مداخلت کریں اور محکمہ سروسز کو تباہی سے بچائیں ،ْ 08دسمبرکوہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلہ جات ہوں گے ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف آزادکشمیر کے دس اضلاع بشمول مرکز میں مکمل تالہ بند احتجاج کااعلان بھی کیاجاسکتاہے اورعہدیداران کو اجلاس میں شرکت کے لئے باقاعدہ دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں اس موقع پر تنظیم غیرجریدہ کے ضلعی صدر راجہ اویس ناصر ،ْ زاہدعباسی ،ْ آصف میر ،ْ راجہ منشاء جبکہ ایپکا کے معروف مغل ،ْ ارشاد مغل ،ْ بشارت شاہ ،ْ ایازچغتا ئی اورسیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے قاضی حفیظ ،ْ چوہدری منظور ،ْ راجہ ضیغم فاروق ،ْ جاوید چوہدری ،ْ ملک فاروق حیدر بھی موجود تھے ۔