کوٹلی‘ مسلم ہینڈزکے زیراہتمام معذوروں کاعالمی دن منایاگیا‘ واک کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)مسلم ہینڈزکے زیراہتمام معذوروں کاعالمی دن منایاگیااوراس سلسلہ میںواک کاابھی انعقادکیاگیاجس میںمہمان خصوصی سوشل ویلفیئرآفیسرعطیہ گیلانی، ڈاکٹرنصراللہ،ایریامنیجرحافظ شفیق سمیت این جی اوزکے نمائندگان اورمعذورافراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی مقررین نے اس عزم کااعادہ کیاکہ معذورافراد کوسماج کے اندر باوقارمقام دلوانے اوران کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرداراداکرینگے۔