ترک صدر رجب طیب اردوان نے بے پناہ مصروفیات کوپس پشت ڈال کروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کیلئے وقت نکالا
ترک صدر نے پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ترکی میں ناکام بغاوت کے دوران پاکستان کے وزیراعظم اورپارلیمنٹ نے جس طرح فوری یکجہتی کااظہار کیا اس پر شکرگزارہیں:ترک صدر آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں ترکی نے بے مثال ترقی کی ہے ،ترکی کی ترقی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے ناکام بغاوت کے دوران آپ نے عظیم قائد کا کردارادا کرکے اپنا نام تاریخ میں سنہری حروف میں رقم کیا ہی:شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات ترک وزیراعظم نے مختلف سطحوں پر پاکستان کی جانب سے ترکی کیساتھ کیے جانے والے تعاون پرشکریہ ادا کیا پاکستان کی جانب سے مختلف سطحوں پر تعاون پر مشکورہیں اوردونوں ملک خوشی اورغم میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں:ترک وزیراعظم
اتوار 4 دسمبر 2016 22:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے شہرقیصری کے میئر آفس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے بے پناہ مصروفیات کوپس پشت ڈال کروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کیلئے وقت نکالا۔ترک صدر نے میئر آفس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بھائی سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔مشکل ہویا آسانی،ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ترک صدر نے پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے دوران پاکستان کے وزیراعظم اورپارلیمنٹ نے جس طرح فوری یکجہتی کااظہار کیا اس پرہم شکرگزارہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.