یاسین ملک کی طرف سے پارٹی رہنمائوں کی نظربندی کو طول دینے کی شدید مذمت

پیر 5 دسمبر 2016 22:04

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات صادر ہونے کے باوجودپارٹی رہنما محمد یاسین بٹ کی دُوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک علیل شخص جن کو رہاکرنے کے لئے عدالت نے احکامات صادر کئے ہیں کو دوبارہ گرفتار کرکے نظربند کرنا نہ صرف غیر جمہوری ہے بلکہ یہ قانون و انصاف کی دھجیاں بکھیر نے کے متراوف ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سے جاری ایک بیان پارٹی کے نائب چیئر مین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کی مسلسل نظربندی اور ان کی گرتی ہوئی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیاجنہیں روزا نہ انسولین لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے پرامن سیاسی رہنمائوں اور ہزاروں معصوم نوجوانوں کی نظربندی کو طول دینے کے قابض انتظامیہ کے اقد امات کی شدید مذمت کی ہے۔