توانائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی مجوزہ نئی حصص ہولڈر شنگھائی الیکٹرک پاور کا کراچی الیکٹر ک کی انتظامیہ کے ہمراہ9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اپنا بزنس پلان پیش،حکومت پاکستان کا خیرمقدم
کراچی الیکٹرک کمپنی اپنی سرمایہ کاری کے منصوبے اس طرح کے بنائے کہ بجلی کا ترقیاتی ڈھانچہ اور پیداواری سہولیات حکومت کے 2018ء کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے منصوبہ کے مطابق ہو،حکومت کازور
منگل 6 دسمبر 2016 23:10
(جاری ہے)
یہ اجلاس کراچی الیٹرک کی ٹرانزیکشن پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلہ میں ہوا جس میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل، چیئر مین نجکاری کمیشن،چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزارت پانی و بجلی،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل،خزانہ اور قانون و انصاف ڈویژن کے اعلیٰ سطحی نمائندے بھی موجود تھے۔
اجلاس میں کے الیکٹرک کی مجوزہ نئی حصص ہولڈر شنگھائی الیکٹرک پاور نے کراچی الیکٹر ک کی انتظامیہ کے ہمراہ9ارب ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کا اپنا بزنس پلان پیش کیا جو کہ کراچی الیکٹرک کمپنی کے انفراسٹرکچرسمیت بجلی کی ترسیل،تقسیم اور بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ شنگھائی الیکٹرک پاور چین میں بجلی کے شعبہ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کمپنی کے ماہرین نے اجلاس میں کمپنی کے پروفائل،بین الاقوامی سطح کی مہارت اور اس قسم کے تجربہ بارے بتایا۔ حکومت پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص ہولڈر میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ کراچی الیکٹرک کمپنی اپنی سرمایہ کاری کے منصوبے اس طرح کے بنائے کہ بجلی کا ترقیاتی ڈھانچہ اور پیداواری سہولیات حکومت کے 2018ء کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے منصوبہ کے مطابق ہو۔ حکومت پاکستان نے کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کے معیار میں بہتری لانے کی کوششوں میں معاونت کا بھر پور یقین دلایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.