وائس چانسلر جامعہ کشمیر نیتین کروڑ ترپن لاکھ روپے کی لاگت سے سا فٹ ویئر انجینئر نگ کی نئی تدریسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 19:23

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے جامعہ کشمیر میں تین کروڑ ترپن لاکھ روپے کی لاگت سے شعبہ سا فٹ ویئر انجینئر نگ کی نئی تدریسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی تر جما ن کی جا نب سے جا ری کر دہ ایک پریس ریلیز کے مطا بق پرو فیسر ڈا کٹر خوا جہ فا رق احمد ،وا ئس چانسلر جامعہ کشمیر نے گزشتہ روز جامعہ کشمیر کے چہلہ کیمپس میں شعبہ سا فٹ انجینئرنگ کے طلبہ کے درینہ مطا لبہ پرشعبہ سا فٹ ویئر انجینئر نگ کی نئی تدریسی بلڈ نگ کا سنگ بنیا د رکھا ، شعبہ سا فٹ ویئرا نجینئر نگ کی نئی بلڈ نگ کی تیا ری پر تقریبا ً 35.

(جاری ہے)

38ملین روپے کی لا گت آئے گی اور یہ منصو بہ 06ما ہ کے کم ترین ریکا رڈ عر صہ میں پا یا تکمیل تک پہنچے گا ،فی الحا ل سا فٹ ویئر انجینئر نگ کے طلبہ کی ضرو ریا ت کی مد نظر رکھتے ہو ئے 04کلاس رومز ، 04لیبا رٹر یز اور سٹاف روم تیا ر کیے جا ئیں گے ، وا ئس چانسلر جامعہ کشمیر نے تقریب کے دوران گفتگو میں بتا یا کہ اس منصوبہ کا تما م تر کر یڈٹ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نو از شر یف اور و زیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فا رق حیدر کو جا تا ہے،راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بحیثیت قائد حزب اختلا ف اس پراجیکٹ کی منظوری کے لیے ذاتی دلچسپی لی، اس پرا جیکٹ کے لیئے رقم کے حصول میں سب سے بڑ ا کردار اس وقت کے قا ئد حز ب اختلا ف اور مو جو دہ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی ذا تی کا وشو ں کی وجہ سے وزیراعظم پا کستان نے کمال مہر با نی کرتے ہو ئے 5کرو ڑ روپے کی خطیر رقم جا معہ کشمیر کو ریلیز کی ،اس رقم سے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی عمارت کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر کا کام رواں سال سے جاری ہے،وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کے بعد شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طلبہ کوبہتر سہولیات میسرآئیں گی، اس کے بعد وا ئس چانسلر جامعہ کشمیر سے شعبہ سا فٹ ویئر انجینئر نگ کے طلبا ء نے ملا قا ت کی اور ان کا اس کام پر شکر یہ ادا ء کیا، تدریسی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ، ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ ، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر صدیق اعوان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر انصر یاسین ، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈائر یکٹر فنانس سید صابر حسین بخاری، ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس آفیرز ڈاکٹر ریحانہ کوثر،ڈائریکٹر ورکس حافظ روشن دین ،چیئر پرسن سافٹ ویئر انجینئر نگ محترمہ ربیہ سمیت مختلف شعبہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔