متحدہ ذمہ داران کی سابق سیکٹر ممبر کی والدہ اور تحریکی ہمدرد کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 7 دسمبر 2016 20:00

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)متحدہ ذمہ داران کی سابق سیکٹر ممبر کی والدہ اور تحریکی ہمدرد کی نماز جنازہ میں شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق ،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی ،چیئرمین بلدیہ فاروق جمیل درانی اور وائس چیئرمین فرید احمد خان نے سابق سیکٹر ممبر شاہد محمود کی والدہ اور تحریک کے دیرینہ ہمدرد ظفر بھائی(فوٹوگرافر) کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور ان کے گھروں پر جاکر لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علاوہ اذیں ایک تعزیتی بیان میں رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفراحمد کمالی ،ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق واراکین زونل کمیٹی ، چیئرمین بلدیہ فاروق جمیل درانی اور وائس چیئرمین فرید احمد خان نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔