مظفر آباد‘ تنظیم فاریسٹر ،ْ فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے ملازمین کا مشاورتی اجلاس

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)تنظیم فاریسٹر ،ْ فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے ملازمین کا مشاورتی اجلاس ملازمین مظفرآباد ،ْ نیلم ،ْ ضلع جہلم ویلی کی کثیرتعداد نے شرکت کی اورآزادکشمیر میں آئندہ فاریسٹر ،ْ فاریسٹ گارڈز کے 7جنوری کو متوقع انتخابات کے لئے مشاورت کی گئی انتخابات میں صدارتی امیدواروں نے مشاورت کے بعد راجہ طاہر مجید کو مشترکہ طورپر صدر اورہارون الرشید اعوان کونگران اعلیٰ کے عہدے کے لئے موضوع قراردیتے ہوئے بھاری اکثریت سے امیدوارنامزدکردیا اجلاس میں ضلع مظفرآباد کے صدر سلیم اعوان ،ْجنرل سیکرٹری راجہ تصویرخان ،ْ چیف آرگنائزر جاویدانوراعوان ،ْ ضلع نیلم کے اسلم سواتی ،ْ ہٹیاں بالا سے عنصرعباسی ،ْ راجہ سعید ،ْ ظفرعلی نے خطاب کرتے ہوئے ہارون الرشید اعوان اورطاہرمجید کی سابقہ کارکردگی کوسراہا اجلاس سے مرکزی نگران اعلیٰ ہارون الرشید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کاایک اجلاس 13دسمبرکوراولپنڈی ایوب پارک کے مقام پرطلب کیاگیا ہے اجلاس میں مشاورت کے بعد باضابطہ طورپرچیف الیکشن کمشنر کاتقرر کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ کااعلان کیاجائیگا ،ْ انہوں نے راجہ طاہرمجید مرکزی صدر کی ملازمین کے لئے جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا اورامید ظاہرکی وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے حقوق محکمہ جنگلات کی ترقی جنگلات کے تحفظ کے لئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے خطاب میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی گڈگورننس میرٹ کوبھی سراہا گیا اجلاس سے مرکزی صدر راجہ طاہرمجید نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کاشکریہ اداکیا کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لئے مرکزی صدرکے انتخاب میں امیدوار بھاری اکثریت سے نامزد کیا انہوں نے ملازمین کویقین دلایاکہ جس طرح ماضی میں ملازمین کے سیل اپ گریڈ کرائے ،ْ بیلداران کوسکیل ایک دلایا ،ْ فاریسٹر فاریسٹ گارڈز کے سکیل اپ گریڈ کرائے ،ْ فائونڈیشن کاقیام سروسز رولزمیں ملازمین کے لئے ترمیم کرائی پراجیکٹ جوختم ہوچکے تھے ان کی منظوری کروائی آئندہ بھی انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے آزادکشمیر بھرکے فیلڈ ملازمین کویقین دلاتا ہوں آئندہ الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد 391 بیلداران کوسکیل نمبرایک فاریسٹر فاریسٹ گارڈز کوسکیل نمبر 14 کلوژر واچر کوسکیل نمبر5 اورفیلڈ ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس دلانے کے لیء جدوجہد کروں گا مرکزی صدرراجہ طاہرمجید نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان ،ْ وزیرجنگلات سردار میراکبرکویقین دلایاکہ فیلڈ ملازمین آزادکشمیر حکومت کی پالیسی کے مطابق محکمہ بہتری کے لئے کام کرتے ہوئے حکومت کے جملہ احکامات پرعمل پیرا ہوکرکام کریں گے ۔