علی شان سونی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ‘ حکومت آزادکشمیر چیف سیکرٹری آئی جی پی آزادکشمیر اور ضلع بھمبر کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ‘علی شان سونی اور ان کے بھائیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مناسب نہیں

چوہدری یوسف ایڈووکیٹ، چوہدری گل زیب ، چوہدری عادل سلیم ، ملک خالد محمود و دیگر کا مشترکہ بیان

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)علی شان سونی ممبر اسمبلی سابق وزیر مال آزادکشمیر ریاست جموںوکشمیر اپنے حلقہ اسمبلی کے ہر دل عزیز اور ریاست بھر میںمقبول عوامی رہنماء ہیں جنہوںنے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں واحد آزاد امیدوار کی حیثیت سے تیسر ی بار بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے ہیٹرک کی ہے ۔ حکومت آزادکشمیر چیف سیکرٹری آئی جی پی آزادکشمیر اور ضلع بھمبر کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے علی شان سونی اور اس کے خاندان حقیقی بھائیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مناسب نہیں ہیں۔

وہ آزادکشمیر کے مشہور ممبر اسمبلی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار چوہدری یوسف ایڈووکیٹ، چوہدری گل زیب ، چوہدری عادل سلیم ، ملک خالد محمود ، مرزا منشاء ، ظہور چوہدری ، قربان حسین ، چوہدری محمد معروف ، چوہدری محمد سلیمان ، چوہدری شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میںناکام ہونے والے ایک مخصوص گروپ کی جانب سے عرصہ چار ماہ سے جو حرکات کی جارہی ہیں ہم انکی مذمت کرتے ہیں اور آئی جی پی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر پسند و ناپسند پر اسیس کے نام سے احساس اداروں کا نام استعمال کر کے اس سیاسی خاندان کو جو عوام علاقہ کی طویل عرصہ سے خدمت کر رہے ہیں کو نقصان پنچانے سے باز رہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بارڈ لائن پر پاک بھارت جنگ اور اندرون ریاست ایسے اقدامات فائدمندہ نہ ہونگے ۔