رکن قانون سازاسمبلی چوہدری محمدیاسین گلشن نے انتخابات میں کیا گیا ایک اوروعدہ ایفاء کردیا

عباسپور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو مقدمات سننے اور دیگر اختیارات دلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کے بعد ڈومیسائل اور پشیتنی سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کروادیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:15

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) رکن قانون سازاسمبلی وسابق وزیر حکومت چوہدری محمدیاسین گلشن نے انتخابات میں اپنا کیا گیا ایک اوروعدہ ایفاء کردیا عباسپور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جو گذشتہ چھ سال سے بغیراختیارات کے عباسپورمیں تعنیا ت تھے چوہدری محمدیاسین گلشن نے گزشتہ ماہ عباسپور کے اے ڈی سی جی کو مقدمات سننے اور دیگر اختیارات دلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا گزشتہ روز چوہدری محمدیاسین گلشن نے حکومت سے عباسپور کے اے ڈی سی جی کو ڈومیسائل اور پشیتنی سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کروادیا۔

آج مسلم لیگ ن کے کارکنان نے عباسپور کے صحافیوں کونوٹیفکیشن نمبر L-1/7/2001-AJKC Dated 5-12-2016 حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ عباسپور کے لوگوں کی مشکلات کااحساس کرتے ہوئے ممبراسمبلی چوہدری یاسین گلشن نے کشمیرکونسل سے بھی یہ نوٹیفکیشن جاری کروادیاہے اب عباسپور کے لوگوں کو راولاکوٹ دھکے کھانے سے چھٹکاراملے گا ۔

(جاری ہے)

کارکنان نے کہاکہ ممبراسمبلی نے الیکشن میں جووعدے کئے تھے وہ بتدریج پورے کرینگے اورعوام کو کسی صورت میں مایوس نہیں کرینگے دریں اثنا ء چنارپریس کلب عباسپور کے صدر سید بدیع الزمان شاہ بخاری ،سرداریوسف چغتائی سنیئر نائب صدر ،راجہ افضل کیانی ،راجہ شاپال ،سردارذولفقار ،سائرہ یوسف ،خواجہ شریف ،خواجہ ریاض الحسن ،چوہدری داؤد ،چوہدری حمید ،ارشدسدھن ،نے چوہدری محمدیاسین گلشن کاشکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے عباسپورکے اے ڈی سی جی کو اختیارات دلواکر ایک تاریخی اقدام کیا۔

جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔