مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی کے حوالے سے مرکزی میڈیا کمیٹی اور سوشل میڈیا کمیٹیوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نی قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی کے حوالے سے مرکزی میڈیا کمیٹی اور سوشل میڈیا کمیٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالواجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسلم کانفرنس پبلسٹی ونگ کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت کو میڈیا کمیٹی کا چیئرمین اور ہارون آزاد کو سیکرٹری نامز د کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ممبران میں غلام نبی شاہ ، راجہ منیر احمد خان، قمر نسیم، راجہ عبدالحمید، نثار اعظم ، جمیل مغل اور ادریس کاظم شامل ہیں۔ اس طرح مرکزی سوشل میڈیا کے لیے راجہ ولید عبداللہ کو چیئرمین اور چوہدری فاروق علی کو سیکرٹری نامزد کیا ہے جبکہ ممبران میں سردار سعید عباسی، عدنان مرغوب ، سردار نعمان اور غفار عباسی کے نام شامل ہیں۔ صدر مسلم کانفرنس نے کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قائد ملت کی خدمات کے حوالے سے الیکٹرانکس ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر نئی نسل کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :