مظفر آباد‘ عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐ( آج)جامع مسجد شریف ککڑواڑہ میں ہوگی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐ آج دن دس بجے زیر انتظام غوثیہ ،قادریہ ،چشتیہ ٹرسٹ ککڑواڑہ بمقام جامع مسجد شریف ککڑواڑہ میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی صاحبزادہ ساجد محمود صدیقی(انوار شریف)ہونگے جبکہ حضرت علامہ مولانا عثمان نقشبندی ایبٹ آبادخصوصی خطاب کرینگے ۔جس کے بعد سید واجد گیلانی (لاہور )خصوصی دعاکروائیں گے ۔صدارت سید نعیم اختر گیلانی سرپرست اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی اور زیر سرپرستی عبدالعزیز قادری صدر مرکزی سیرت کمیٹی ککڑواڑہ کر رہے ہیں ۔دعا کے بعد لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :