راجدھانی ،کی محمدسے وفاتونے توہم تیرے ہیں ‘‘تقریری مقابلے میں ملت سائنس ڈگری کالج ڈڈیال نے میدان مارلیا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)راجدھانی ،کی محمدسے وفاتونے توہم تیرے ہیں ‘‘تقریری مقابلے میں ملت سائنس ڈگری کالج ڈڈیال نے میدان مارلیا، ملت کالج کی طالبہ فائزہ نایاب نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈمیڈل حاصل کرلیا، حاجی محمد صادق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راجدھانی ضلع کوٹلی میںتقریری مقابلہ بعنوان ’’کی محمد سے وفاتونے توہم تیرے ہیں ‘‘ کاانعقاد،زیرسرپرستی پرنسپل خلیل انجم ،چیئرمین میلادکمیٹی راجہ رزاق ہوا،مقابلہ میں تیس سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔

ملت پبلک سکول اینڈڈگری سائنس کالج کی طالبہ فائزہ نایاب پہلی پوزیش لے کرگولڈمیڈل حاصل کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق طلبہ میں گورنمنٹ ہائی سکول براٹلہ کے طالب علم وحیدسلیم نے پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ ڈگری کالج دولیاجٹا ں کے طالب علم محمدقاسم نے دوسری پوزیشن اورہائیرسکینڈری سکول راجدھانی کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح طالبات میں ملت ڈگری کالج ڈڈیال کی طالبہ نے پہلی پوزیشن،گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ کنیال کی طالبہ نے دوسری پوزیشن اورگورنمنٹ ہائی سکول بہاری ڈڈیال کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مجموعی طورملت کی طالبہ کواول آنے پرگولڈ میڈل دیاگیا جبکہ باقی طلبہ وطالبات کوشیلڈ وغیرہ سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس تقریری مقابلہ میں ججز کے فرائض عبدالقیوم ہیڈماسٹر براٹلہ سکول،حافظ آفتاب لیکچرر انٹرکالج گلپوراورملک محمدیوسف سینئر مدرس گورنمنٹ ہائی سکول نے سرانجام دئیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدزبیرکیانی نے سرانجام دئیے ۔اس کے علاوہ کثیرتعدادمیں معززین علاقہ نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔