دبئی کے محکمہ موسمیات نے موسم کی غیر یقنی صورتحال سے شہریوں کو خبر دار کر دیا

منگل 13 دسمبر 2016 13:02

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی غیر یقنی صورتحال سے خبر دار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں سے موسم کی خرابی کی صورتحال کے پیش نظر سمندری لہروں میں بھی اتار چڑھائو آگیا ہے۔پورے ہفتے میں صبح کے اوقات میں دھند اور گہرے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے اور دن کے اوقات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ گردو غبار اڑنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں یں نمی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا کہ درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک ہو نے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :