آزاد کشمیر ٹیوٹا کے 100سکل ڈویلمپنٹ سنٹرز کے 228ملازمین کو نارمل میزانیے پرنہ لایا جاسکا

منگل 13 دسمبر 2016 19:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)آزاد کشمیر ٹیوٹا کے 100سکل ڈویلمپنٹ سنٹرز کے 228ملازمین کو نارمل میزانیے پرنہ لایا جاسکا۔ ملازمین کو گذشتہ 6ماہ قبل سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں، ان ملازمین کو پچانچ سال قبل نارمیل میزانیے پر لائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ہر بجٹ میں ملازمین کو مستقل کرنے کی نوید سنائی جاتی رہی لیکن اس اعلان پر عمل درآمد نہ ہو سکال۔

(جاری ہے)

ملازمین کو فی کس تین لاکھ50ہزار روپے کا ایریل بھی ادا نہیں کیا گیا، اب288ملازمین کے بجائے صرف30خواتین کو مستقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور بقیہ ملازمین کو نظرانداز کیاجارہاہے، ٹیوٹاکی ترقیاتی سکیم100سکل ڈویلمپنٹ سنٹر کے تحت288ملازمین کو تعینات کیا گیا جن کی مدت ملازمت 7سال ہو چکی ہے جون 2015؁ء میں منصوبہ بندی وترقیات کی ٹیم نے 82 سکل ڈویلمپنٹ سنٹرز کا جائزہ لیا اور ان سنٹرز کی کارکردگی کو معیاری قرار دیتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کی سفاری کی، لیکن مالی سال 2016-17 کے دوران بھی وعدے کے باوجود ٹیوٹا کے عارضی ملازمین کو نارمل میزانے عہدے پر منتقل نہیں کیا گیا، ٹیوٹا حکام نے اب حکومت آزاد کشمیر کی پالییس اور وعدے کے مغائر82تربیتی مراکز کے 288ملازمین میں سے صرف 30خواتین کو مستقل کرنے کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے اور بقیہ258 ملازمین کو نظرانداز کیاجارہاہے متاثرہ ملازمین نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے