
ملتان: صدارتی آرڈیننس کے تحت MDA کا لینڈ کنٹرول افسر اکرام عزیز بلوچ کے خلاف بجلی چوری کرنے کا پہلا مقدمہ درج
منگل 13 دسمبر 2016 19:16
(جاری ہے)
پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم کی گرفتری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔
ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن ملتان مہر عارف سیال نے ایک اطلاع پر میٹر انسپکٹر سہیل احمد، سرکل ٹیم کے اعجاز احمد ،میٹر اینڈ ٹیسٹنگ انسپکٹراور سٹاف کے ہمراہ چھاپہ مارا توڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ٹیم نے 5 میٹر تاراور دیگر آلات قبضہ میں لے کر پولیس کو مزید کاروائی کے لیے حوالے کر دیے ہیں ۔صارف کے اکاؤنٹ نمبر 18-15113-1802301 پرمبینہ طور پر دو سال قبل بھی بجلی چوری پکڑ لی گئی تھی جس پر بجلی چور صارف کو ہزاروں روپے جرمانہ عائدکیا گیا تھا اور بجلی چور نے مستقبل میں بجلی چوری نہ کرنے کا اقرار نامہ بھی پیش کیا تھا۔واضع رہے کہ ملزم ایک عادی چوراور بھتہ خور ہے اور ملتان میں غیر قانونی طور پربننے والی سینکڑوں کالونیوں اور بغیر نقشہ کے عمارتیں اور پلازے سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتا ہے ۔ملزم اکرام عزیز بلوچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی گلبرگ کالونی معصوم شاہ روڈ کے رہائشی محمد ایوب کی درخواست پر ِقومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر ماڈل ٹاؤن میں اورینٹ الیکٹرک کمپنی واقع نادرن بائی پاس نزد ماڈل ٹاؤن ملتان کے مالکان سے ملی بھگت کر کے کمرشل فیس اور نقشہ منظور کرائے بغیر غیر قانونی طور پر پلازہ تعمیر کرنے کی تحقیقات کرا کے MDA کے معطل لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ ، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبداغفار ،محسن رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ،آفتاف افضل قیصر بلڈنگ انسپکٹر اور عامر نواز برانچ پراپرٹی لینڈ کے خلاف زیر دفعہ 5-2/47 ،409 ت ،پ مقدمہ درج کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران جلیل کوتحقیقاتی افسر مقرر کردیا تھا ۔جنہوں نے اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسران کے ساتھ مل کر اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں تمام ملزمان کو قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر ماڈل ٹاؤن میں اورینٹ الیکٹرک کمپنی واقع نادرن بائی پاس نزد ماڈل ٹاؤن ملتان کے مالکان سے ملی بھگت کر کے کمرشل فیس اور نقشہ منظور کرائے بغیر غیر قانونی طور پر پلازہ تعمیر کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ بجھوادی ہے ۔واضع رہے کہ ملزم اکرام عزیز بلوچ کی سرپرستی ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے الطاف ساریو کرتا ہے اور اس کوگرفتاری سے بچانے کے لیے بھر کوششیں کی جارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس، بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی خریداری کی منظوری دی
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.