آزاد حکومت نے انتقامی کاروائیوں کی اتنہاء کردی ہے ،سید بازل نقوی

پیپلزپارٹی دور حکومت میں شروع منصوبہ جات پر تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے ،سرکاری ملازموں کو ملازمتوں سے نکالنے جیسے عوام دشمن ، تعلیم دشمن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق وزیراطلاعات و زراعت سید بازل علی نقوی نے کہا ہیکہ آزاد حکومت نے انتقامی کاروائیوں کی اتنہاء کردی ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شروع کیئے گئے منصوبہ جات پر تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے ہمارے دور قومی منصوبہ جات کو محدود کرنے اور سرکاری ملازموں کو ملازمتوں سے نکالنے جیسے عوام دشمن ، تعلیم دشمن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بازل علی نقوی نے کہا کہ بظاہر میرٹ آئین و قانون کا واویلا کرنے والے حکمرانوں نے مخصوص برادری اور مخصوص لوگوں کو کنٹریکٹ اور بدوں اشتہار تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف عدالتوں میں مقدمات زیر کار ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ایک طرف بھارتی افواج کی فائرنگ سرحدی عوام عاجز آچکے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی انتہاء ہو چکی ہے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے سینکڑوں چھوٹے اور عارضی ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ پیکج متاثر ہونے سے ہزاروں طلباء اور سینکڑوں اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کا بھرپور دفاع کرئے گی۔

(جاری ہے)

حکومتوں کا کام عوام کو بلا تخصیص وسائل کی فراہمی کرنا ہے جو حکومتیں عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہوں وہ بر باد ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کو روٹی کا نوالہ فراہم کرنے کی پالیسی اپنائی مگر مسلم لیگ ن کی پالیسی ہماری سمجھ سے بالا تر ہے وہ نہ جانے کس کی خواہش کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں پیلزپارٹی کا ہمیشہ منشور رہا کہ خطہ کے اندر سیاست ، برادری ازم سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے مسلم لیگ ن کی حکومت کو قائم ہوئے 4 ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک وہ ناجانے کس خوف میں مبتلا ہیں خطہ کے اندر مالیاتی بہران پیدا کر کے اپنے کارکنوں سمیت تمام شہریوں کے لئے مایوسی کا مقدر ٹھہرے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :