معصوم بچوں کو مارنے والے سفاک درندوں پرپاک دھرتی تنگ کردی گئی ہے ، آخری فتح پاکستان کی ہوگی،آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے پرامن پاکستان کیلئے اپنے قیمتی لہو سے جو عظیم تاریخ لکھی ہے، اس پر قوم کو فخر ہے،فساد برپا کرنیوالی منفی قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے عسکری و سیاسی قیادت متحدہے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 16 دسمبر 2016 20:18
(جاری ہے)
تحمل اور برداشت پر مبنی پاکستانی معاشرے کو پروان چڑھانا ہمارا مشن ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے اخوت،بھائی چارے اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے نصاب میں تحمل ،برداشت اور راواداری کے عنوانات پر مبنی مضامین متعارف کرائے گئے ہیں۔ انتہا پسندی کے رجحانات کاخاتمہ فروغ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔قانون سازی کے ذریعے فساد پھیلانے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 16دسمبر2014ء کا دن آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء کا دن ہے اورقوم کے بہادر بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کوآج امن نصیب ہواہے۔آرمی پبلک سکول کے بچوں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کیلئے اپنے قیمتی لہو سے جو عظیم تاریخ لکھی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ معصوم بچوں کے بہنے والے خون سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحدہوئی ہے اورپوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیاہے۔ معصوم بچوں کو مارنے والے سفاک درندوں پرپاک دھرتی تنگ کردی گئی ہے اوران درندوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جس میں آخری فتح پاکستان کی ہوگی۔ اسلام امن و سلامتی اور اور فلاح کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول پاکؐ کو پوری کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجااورآپؐ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکرہی امن کاپیغام عام کیا جا سکتاہے۔وزیراعلیٰ نے حج بیت اللہ کے موقع پر عازمین حج کو حجاز مقدس میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا ۔ وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت فرقہ واریت ،انتہاء پسندی اوردہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیںجبکہ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھی ضروری قانون سازی کر کے سزاؤں کو سخت کیاہے۔انہوںنے کہا کہ شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی سے ہی داخلی امن و استحکام ممکن ہے۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.